امریکہ کی جانب سے چین میں امریکی صحافیوں کی حالت کے حوالے سے بیان بے بنیاد ہے

2020-09-07 17:23:48
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حال ہی میں امریکی ریاستی کونسل کے ترجمان نے کہا کہ چین نے چین میں مقیم امریکی صحافیوں کے ورکنگ کارڈز کی مدت میں توسیع نہیں کی ہے ، امریکہ اس کواپنے خلاف ردعمل سمجھتا ہے ۔ اس حوالے سےسات ستمبر کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی ریاستی کونسل کے ترجمان کا بیان حقائق کے منافی ہے ۔ سی این این سمیت متعلقہ امریکی صحافیوں کے ورکنگ کارڈز کی مدت میں توسیع کا عمل جاری ہے ۔ نئے ورکنگ کارڈ کے حصول سے پہلے صحافیوں کی رپورٹنگ کے کام پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے ۔ جناب چاولی جیان نے کہا کہ حال ہی میں امریکہ نے چینی میڈیا پر سیاسی دباو ڈالنے کی کوشش کی ہے ۔ امریکہ ایک طرف تو میڈیا کی آزادی کی بات کرتاہے لیکن دوسری طرف چینی میڈیا کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا ہے ، یہاں تک کہ امریکہ نے چین پر دباو ڈالنے کے لیے اپنے ملک میں چینی صحافی کو یرغمال کے طور پر استعمال کیا ہے ،اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کی نام نہاد میڈیا کی آزادی کا نعرہ جھوٹ ، دوہرے میعار اور بالادستی پر مبنی ہے ۔


شیئر

Related stories