بعض امریکی سیاستدان جھوٹ اور چوری پر مبنی سفارتکاری پر عمل پیرا ہیں،چین کی وزارت خارجہ
2020-09-07 17:24:47
پانچ تاریخ کو امریکی اسٹیٹ کونسل نے ٹیوٹر کے ذریعے "کلین نیٹ ورک" میں شمولیت کی اپیل کی اور چینی کمیونسٹ پارٹی پر الزام لگا یا کہ اس نے مساوات ،برابری اور صاف شفاف طریقے سے مسابقت میں حصہ لینے کو مسترد کیا ہے۔اس پر سات تاریخ کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے رسمی کانفرنس میں کہا کہ یہ بعض امریکی سیاستدانوں کی جھوٹ اور چوری پر مبنی سفارتکاری کی ایک اور مثال ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ "مساوات،برابری اور صاف شفاف طریقے سے مسابقت کو مسترد کرنے والا" امریکہ ہی ہے۔امریکہ کے بعض سیاستدان اپنے حقیقی عمل سے امریکہ کی نام نہاد آزاد منڈی ، مسابقتی غیرجانب داری ،قانونی جذبات اور بین الاقوامی اصول و ضوابط کو برباد کر رہے ہیں۔عالمی برادری کو ان کی غلط روش کی بھرپور مخالفت کرنی چاہیئے۔