چین دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کےساتھ اقتصادی و تجارتی تعاون کو بڑھا رہا ہے ، چین کی وزارت تجارت کی رپورٹ
2020-09-07 19:38:56
چین کی وزارت تجارت کے تحت عالمی تجارتی و اقتصادی تعاون کے انسٹی ٹیوٹ نے سات تاریخ کو دو ہزار بیس کے لیے "چین کی دی بیلٹ اینڈ روڈ میں تجارت و سرمایہ کاری کی ترقی کی رپورٹ" جاری کی۔اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ سات برسوں سے چین اور دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون مسلسل بڑھ رہا ہے۔تجارت اور سرمایہ کاری کی آزادی اور سہولیات کے معیار کو بلند کیا گیا ہے ،مزید اعلی معیار کے کھلے پن کو وسعت دی گئی ہے اور عالمی معیشت کا نیا ڈھانچہ تشکیل دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مئی دو ہزار بیس تک چینی حکومت نے 138 ممالک اور 30 عالمی تنظیموں کے ساتھ دی بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے تحت 200 دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔