دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ خدماتی تجارت تعاون کے تیسرے فورم کا انعقاد

2020-09-07 19:42:07
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ خدماتی تجارت تعاون کا تیسرا فورم سات تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔ فورم میں چین کی خدماتی تجارت کی صنعت کی ترقی سے متعلق رپورٹ کے ابتدائی نتائج جاری کئے گئے ۔ چین کے تجارتی فروغ کی کمیٹی کے اعلی افسر نے کہا کہ خدماتی تجارت مستقبل میں چین اور دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے درمیان تعاون کا اہم حصہ ہے ۔

فورم سے جنوب۔جنوب تعاون کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی جارج چیڈک نے ویڈیو خطاب کیا ۔ انہوں نے چین کی جنوب۔جنوب تعاون اور بات چیت کی حمایت اور ڈیجٹل معیشت کے ذریعے دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کی ترقی کے فروغ کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پائیدار ترقی کےاہداف کے حصول کے لیے مددگار ہو گا۔


شیئر

Related stories