عالمی ادارہ صحت نے انسداد وبا میں چین کی کامیابیوں کو اہم سنگ میل قرار دیا ہے

2020-09-08 09:40:36
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عالمی ادارہ صحت کے سینئر مشیر بروس آئلورڈ نے سات تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کے لئے یہ ایک اہم سنگ میل ہے کہ مسلسل 20 روز سے ملکی سطح پر کووڈ-۱۹کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وبا کے دوران انہوں نے ماہرین کی ایک بین الاقوامی ٹیم کے ساتھ چین کا دورہ کیا۔بروس آئلورڈ کے خیال میں تین اہم عوامل کے باعث چین نے انسداد وبا میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اول، صحت عامہ کے بنیادی ڈھانچے میں چین نے بھاری سرمایہ کاری ہے۔ چین نے قومی سطح سے لے کر صوبوں اور شہروں تک عوام کے لئے صحت عامہ کا ایک نظام قائم کیا ہے ، جس میں معلومات اور تجربات کے بہترین تبادلوں نے وبا کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

دوسرا عنصر چینی عوام کا احساس ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ چین میں تین ہفتے قیام کے دوران یہ چیز مشاہدے میں آئی کہ چینی عوام نے تمام عوامی مقامات بشمول ہوٹلوں ، ٹرینوں یا ریستورانوں وغیرہ میں سماجی فاصلہ برقرار رکھا ہے۔چینی عوام میں اجتماعی ذمہ داری کا شعور بہت متاثرکن ہے۔ چینی عوام اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ یہ ملک اور دنیا کے لئے ان کی ذمہ داری ہے۔ یہ انتہائی قابل تعریف ہے۔

بروس آئلورڈ کا خیال ہے کہ اس وبا سے نمٹنے میں چین کی کامیابی کا تیسرا عنصر چینی قیادت کی جانب سے ہر سطح پر وبا کی روک تھام کو دی جانے والی اہمیت ہے۔


شیئر

Related stories