چین کے زر مبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ اضافہ

2020-09-08 10:05:33
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے سات تاریخ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ، اگست 2020 کے آخر تک ، چین کے زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 3.1646 ٹریلین امریکی ڈالرز تک جا پہنچی ہے، یوں چین کے زرمبادلہ کے ذخائر کے پیمانے میں مسلسل 5 ماہ سے اضافے کا رحجان برقرار رہا ہے۔

اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کی ترجمان وانگ چھون اینگ نے کہا کہ چین کی معیشت مستحکم ہے اور ترقی کا مثبت رحجان برقرار ہے۔ گہری اصلاحات ، اعلٰی سطح کا کھلا پن اور ملکی اور بین الاقوامی دوہری گردشی ترقی ، چین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی استحکام کا باعث ہیں۔


شیئر

Related stories