چین "گلوبل ڈیٹا سیکیورٹی انیشی ایٹو" شروع کرنے کا خواہاں

2020-09-08 10:37:30
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے آٹھ تاریخ کو عالمی ڈیجیٹل گورننس سمپوزیم میں کہا کہ چین اقوام متحدہ ، جی 20 ، برکس ، اور آسیان جیسے کثیرالجہتی پلیٹ فارمز کے تحت ڈیٹا سیکیورٹی مباحثوں میں تعمیری طور پر شریک ہو رہا ہے ، اور عالمی ڈیجیٹل گورننس کو مستحکم کرنے کے لئے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔چین نئے تقاضوں اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے " گلوبل ڈیٹا سیکیورٹی انیشی ایٹو "لانچ کرنے کا خواہاں ہے جس میں تمام فریقوں کا خیر مقدم کیا جائے گا۔اس اقدام کے بنیادی مقاصد میں ڈیٹا کا تحفظ ، کثیر الجہتی کا فروغ اور دوسرے ممالک کی بنیادی تنصیبات کو نقصان پہنچانے یا اہم ڈیٹا چوری کرنے کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کی مخالفت وغیرہ شامل ہیں۔


شیئر

Related stories