عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے چین عالمی برادری کے ساتھ کھڑا رہے گا،شی جن پھنگ
چینی رہنما شی جن پھنگ نے آٹھ تاریخ کو کہا کہ چین بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور پر عمل پیرا رہے گا اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر سنجیدہ عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ چین انسداد وبا کے لیےعالمی تعاون کو فروغ دیتا رہے گا، اس میں عالمی ادارہ صحت کے رہنما کردار کی حمایت جاری رکھے گا،مختلف ممالک کے ساتھ انسداد اور علاج معالجہ کے تجربات کو شیئر کرے گا اور کمزور انسدادی صلاحیت کے حامل ممالک اور علاقوں کی مدد جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ چین سب سے زیادہ انسدادی سازوسامان فراہم کرنے والے ملک کا کردار ادا کرتا رہے گا اور صحت عامہ کے میدان میں بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کو فروغ دیتا رہےگا۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ کووڈ-۱۹ وبا نے انسان کو خبردار دیا ہے کہ تمام انسان ہم نصیب ہیں ،کوئی بھی ملک بڑے بحرانوں کا تنہا مقابلہ نہیں کرسکتا ۔اتحاد و تعاون ہی درست راستہ ہے۔