چین عالمی معیشت کی خوشحالی کی جلد از جلد بحالی کیلئے کوششیں کرے گا،شی جن پھنگ
2020-09-08 16:16:08
چینی صدر شی جن پھنگ نے آٹھ تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ چین مختلف ممالک کے ساتھ باہمی مفادات پر مبنی تعاون کو وسعت دے گا ،اقتصادی عالمگیریت کو فروغ دے گا،کثیرالجہت تجارتی نظام کا بھرپور تحفظ کرے گا ،عالمی صنعتی و سپلائی چین کو رواں دواں رکھے گا تاکہ عالمی معیشت جلد ازجلد دوبارہ خوشحالی کے راستے پر آئے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین مختلف ممالک کے ساتھ مل کر اشتراک پر مبنی عالمی انتظام و انصرام ، موثر کثیرالجہتی نظام اورمثبت علاقائی تعاون کو مزید فروغ دے گا۔علاقائی تنازعات اور دہشت گردی ،موسمیاتی تبدیلی ،سائبر سیکورٹی اور حیاتیاتی سیکورٹی سمیت عالمی مسائل سے عالمی برادی کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر نمٹے گا تاکہ بنی نوع انسان کے مزید خوبصورت مستقبل کی تشکیل کی جائے۔