دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے ساتھ چین کی ڈیجیٹل تجارت خوب ترقی کر رہی ہے ،رپورٹ
2020-09-08 17:19:08
دو ہزار بیس کے چین کے عالمی خدماتی تجارتی میلے میں دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ڈیجیٹل تجارتی انڈیکس کی ترقی کی رپورٹ جاری کی گئی۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حالیہ برسوں میں دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک اور چین کے درمیان ڈیجیٹل تجارت خوب ترقی کر رہی ہے اور اس کی وسیع گنجائش ہے۔ اطلاع کے مطابق رپورٹ میں چین ،روس اور سنگاپور سمیت تیس ممالک کے ساتھ چین کی ڈیجیٹل تجارت کی ترقی کا جائزہ لیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایشیائی ممالک اور چین کے درمیان تعاون مزید بڑھ رہا ہے۔اس کے علاوہ کچھ ممالک کی ڈیجیٹل معیشت کی بنیاد کمزور ہے اور تعاون کی بڑی گنجائش موجود ہے۔