چین انسداد وبا کے لیے عالمی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے، وزارت خارجہ
2020-09-08 20:17:59
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے آٹھ تاریخ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ اس وقت وبا بدستور دنیا بھر میں پھیل رہی ہے۔ چین بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور کے تحت، انسداد وبا کے لیے عالمی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتاہے ۔
انہوں نے کہا کہ چین کے انسداد وبا کے دوران، عالمی ادارہ صحت سمیت عالمی برادری نے چین کو قیمتی مدد فراہم کی۔ اس وقت چین نے بھی عالمی برادری کو ہر ممکن مدد فراہم کی ہے۔اس طرح چین نے مختلف ممالک کی مدد کرتے ہوئے ہزاروں لوگوں کی جانیں بچائی ہیں ۔جس سے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے چین کی نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔