عالمی ادارہ صحت کی جانب سے انسداد وبا میں چین کی کامیابیوں کی پزیرائی

2020-09-09 10:13:37
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سات تاریخ کو ، عالمی ادارہ صحت کے متعدد عہدیداروں نے کووڈ۔۱۹ کے حوالے سے جینیوا میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران چین کو بھرپور مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ چین میں مسلسل بیس روز سے زائد عرصے میں کوئی ایک بھی مقامی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ انہوں نے وبا کے خلاف جنگ میں چین کی نمایاں کامیابیوں کو بھرپور سراہتے ہوئے کہا کہ انسداد وبا کے حوالے سے چین کے اقدامات اور تجربات دوسرے ممالک کے لئے بہت مددگار ہیں.

ڈبلیو ایچ او کے ہیلتھ ایمرجنسی پروگرام کی تکنیکی رہنما ماریا وان کرکوف نے رواں سال فروری میں ڈبلیو ایچ او کی بین الاقوامی ماہر ین کی ٹیم کے ہمراہ چین کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ وہ چین کے پبلک ہیلتھ انفراسٹرکچر ، وبا کے نگران نظام ، اور انسداد وبا کے عملے سے بے حد متاثر ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے متعدد ممالک چین کی جانب سے وبا کے ابتدائی مرحلے میں اٹھائے گئے اقدامات پر عمل پیرا ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے ہیلتھ ایمرجنسی پروگرام کے سربراہ مائیکل ریان نے کہا کہ چینی رہائشی کمیونیٹیز ، سائنسی تحقیقی اداروں اور صحت عامہ کےسرکاری اداروں کے مشترکہ تعاون کی بدولت چین نے انسداد وبا میں کامیابی حاصل کی ہے۔لہذا ، ہم فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور پورے چینی عوام کو مخلصانہ مبارکباد پیش کرتے ہیں۔


شیئر

Related stories