چین کی جانب سے انسداد وبا میں دیگر ممالک کی بھرپور امداد ، عالمی برادری چین کے کردار کی معترف
کووڈ-۱۹ کے خلاف جنگ میں چین کی جانب سے متعدد ممالک میں طبی ماہرین بھیجے گئے تاکہ اُن ممالک کو انسداد وبا میں معاونت فراہم کی جا سکے۔چین کے عملی اقدامات سے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور پر عمل پیرا رہتے ہوئے عالمی برادری کے شانہ بشانہ مشکلات پر قابو پانے کے لیے ایک بڑے ملک کے ذمہ دارانہ کردار کی عکاسی ہوتی ہے۔اگست کے آخر تک ، چین نے متعلقہ ممالک کے تقاضوں کے مطابق 31 ممالک میں طبی ماہرین کی 33 ٹیمیں بھیجی ہیں۔
بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ عبدل مومن نے کہا کہ چینی حکومت نے بنگلہ دیشی عوام کی توقعات کے عین مطابق طبی ماہرین کی ٹیم بنگلہ دیش بھیجی ہے جس پر ہم شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وبا کے خلاف مشترکہ جدوجہد کے بعد دونوں ممالک کے مابین دوستی مزیدمستحکم ہوگئی ہے۔
طبی ماہرین کی ٹیمیں بھیجنے کے علاوہ ، چین نے متعدد ممالک کو انسداد وبا کا ساز وسامان اور قیمتی تجربات بھی فراہم کیے ہیں۔ بیرون ملک مقیم چینی شہریوں اور چینی کاروباری اداروں نے مقامی لوگوں کی امداد کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں۔