شی جن پھنگ کی جانب سے شمالی کوریا کے قیام کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد

2020-09-09 10:56:19
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور صدر مملکت شی جن پھنگ نے شمالی کوریا کے قیام کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر ورکرز پارٹی آف کوریا کے چیئرمین اور اسٹیٹ کونسل کے چیئرمین کم جونگ ان کو مبارکباد کا پیغام بھیجا۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور شمالی کوریا کے مابین روایتی دوستی دونوں جماعتوں، دونوں ممالک اور دونوں ملکوں کے عوام کا مشترکہ خزانہ ہے۔ کم جونگ ان سے متعدد ملاقاتیں ہوئی ہیں اور اہم اتفاق رائے کا سلسلہ جاری ہے جس سے فریقین کے مابین تعلقات ایک تاریخی دور میں داخل ہو چکے ہیں۔ کووڈ-۱۹ کے تناظر میں ، دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کی حمایت اور مدد کی ہے ، اور باہمی دوستی مزید گہری ہوئی ہے۔ جناب شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین-شمالی کوریا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں ، اور دونوں ملکوں کی روایتی دوستی اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے کم جونگ ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں ، تاکہ دونوں ممالک اور عوام بہتر طور پر مستفید ہو سکیں اور علاقائی امن ، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دیا جاسکے۔ اس موقع پر چینی صدر نے شمالی کوریا کی ترقی ،عوام کی خوشحالی اور صحت کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔


شیئر

Related stories