چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے یوم اساتذہ کے موقع پر مبارک باد
2020-09-09 11:14:13
چین کے چھتیس ویں یوم اساتذہ کے موقع پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے ملک بھر کے اساتذہ کو مبارک باد پیش کی اور اُن کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ کووڈ -۱۹ کی اچانک وبائی صورتحال میں ، ملک بھر میں اساتذہ کی بڑی تعداد نے وبا کے خلاف جنگ کے دوران کروڑوں طلباء کی جسمانی اور ذہنی صحت کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کیا ، اساتذہ نے کلاسز معطل ہونے کے باوجود تدریسی عمل جاری رکھتے ہوئے اس جنگ میں اپنا کردار ادا کیا ہے ۔چینی اساتذہ نے دنیا میں وسیع ترین پیمانے پر آن لائن تعلیم کی فراہمی کے لیے بھرپور کوشش کی اور وبا کے خلاف جنگ میں اہم خدمات سرانجام دی ہیں۔