نئے ترقیاتی ماڈل کی تشکیل کے لئے مجموعی طور پر جدید گردشی نظام کی تعمیر کو فروغ دیا جائے،شی جن پھنگ

2020-09-10 00:27:56
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چین کے صدر مملکت ، چینی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی فوجی کمیشن کے چیرمین اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی مالیاتی کمیٹی کے سربراہ شی جن پھنگ نے نو تاریخ کی سہ پہر کو مرکزی مالیاتی کمیٹی کے آٹھویں اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں شی جن پھنگ نے اہم خطاب کرتے ہوئےاس بات پر زور دیا کہ جدید گردشی نظام کی تعمیر کو ایک اہم اسٹریٹجک ٹاسک کے طور پر فرغ دینا چاہیئے، اس کیلئے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کی تعمیر میں پیشرفت کو مربوط کرنا چاہیئے، متعلقہ نئی ٹیکنالوجی ، نئے کاروباری فارمیٹس اور نئے ماڈل تیار کرنے چاہیئں، معیار کو بہتر بنانا چاہیئے ،بین الاقوامی مسابقت رکھنے والی جدید لاجسٹک کمپنیوں کو فروغ دینا چاہیئے اور نئے ترقیاتی ماڈل کی تشکیل کے لئے مضبوط حمایت فراہم کرنی چاہیے جس میں اندرون ملک گردش کے مرکزی کردار کی بنیاد پر ملکی اور بین الاقوامی دہری گردش ایک دوسرے کو فروغ دیتی ہو۔


شیئر

Related stories