شی جن پھنگ کے ملک و معاشرے کی تعمیر میں اساتذہ کے بنیادی کردار کے حوالے سے نظریات

2020-09-10 10:24:04
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دس ستمبر کو چین میں اساتذہ کا دن منایا جاتا ہے۔ملک و قوم کی ترقی کی بنیاد تعلیم ہے اور تعلیم کی بنیاد استاد ہے۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے اساتذہ کو "چینی خواب کی تعبیر کرنے والوں " سے تشبیہ دی ہے۔ جناب شی جن پھنگ نے ہمیشہ اساتذہ کے وقار کا خیال رکھا ہے۔آئیے ہم اساتذہ کے دن کے موقع پر ، جناب شی جن پھنگ کے اساتذہ سے متعلق زریں خیالات کا جائزہ لینے کے لئے کارٹون سیریز دیکھتے ہیں ۔

ایک اچھے استاد کو چاہیے کہ وہ اپنا جوش اور جذبہ ہر طالب علم کے لیے وقف کر دے ، طلباء کی اعتماد سازی کے لیے اُن کی تعریف کریں ، اور ان کی عزت نفس کا خیال رکھیں۔

ایک اچھے استاد کی صحبت نصیب ہونا کسی بھی شخص کی زندگی کی خوش قسمتی ہے ، اور یہ قوم کی امید ہے کہ اچھےاساتذہ کی بدولت بہترین طلباء مستقل بنیادوں پر ابھر رہے ہیں۔

ایک استاد کا اصل مقصد تعلیم و تربیت کی فراہمی ہے، اس مقصد کے لئے تعلیم سے پیار ، اور دولت اور شہرت سے مبرا ہونے کی ضرورت ہے ۔

ایک اچھے استاد کا شفیق ہونا ضروری ہے۔ محبت تعلیم کی روح ہے۔ محبت کے بغیر تعلیم ممکن نہیں ۔ محبت سے محبت کی آبیاری ، ، محبت کے جذبات کو عام کرنا اور طلباء کی روحانی تربیت ممکن ہو سکتی ہے۔


شیئر

Related stories