چین کا انسداد وبا کے لیے مشترکہ عالمی اقدامات اور تعاون پر زور
2020-09-10 10:30:13
انسدادو با کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک ویڈیو اجلاس نو تاریخ کو منعقد ہوا۔ اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گنگ شوانگ نےاپنے خطاب میں اپیل کی کہ عالمی برادری سلامتی کونسل کی متعلقہ قرارداد پر عمل پیرا رہے ،عداوت کے خاتمے ، انسان دوست امداد میں اضافے ، یکطرفہ پابندیوں کے خاتمے اور جنگ بندی سے امن و ترقی کو فروغ دیتے ہوئے متحد ہو کر انسداد وبا کے لئے تعاون کیا جائے ۔
گنگ شوانگ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے مئی میں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں اعلان کیا تھا کہ چین کووڈ -۱۹ ویکسین کی تیاری اور استعمال میں لانے کے بعد اسے عالمی سطح پر عوامی مصنوعات کا درجہ دے گا۔چین مختلف ذرائع سے دیگر ممالک کو ویکسین فراہم کرے گا۔