صدر شی جن پھنگ کی تعلیم اور اساتذہ کی اہمیت سے متعلق اہم ہدایات اور نظریات

2020-09-10 10:52:41
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر شی جن پھنگ نے تعلیم اور اساتذہ سے متعلق امور کو ہمیشہ نمایاں اہمیت دی ہے۔ 2016 میں اپنی مادر علمی کے دورے کے دوران جناب شی جن پھنگ نے کہا کہ مساوی تعلیم، مساوی سماج کی ایک اہم بنیاد ہے ، تعلیم کے ترقیاتی ثمرات سے تمام شہریوں کو مستفید ہونا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ یکساں تعلیم سے فائدہ اٹھایا جاسکیں اور سماجی انصاف کو فروغ دیا جاسکے۔

چینی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی وسائل کی تقسیم میں بہتری اور مختلف علاقوں کے مابین تعلیمی تفریق کو بتدریج کم کرنے کی ضرورت ہے۔ بالخصوص قدیم انقلابی علاقوں ، اقلیتی قومیتوں کے گنجان آباد علاقوں ، دور دراز اور غربت سے متاثرہ علاقوں میں بنیادی تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانا ، غربت سے متاثرہ علاقوں میں اسکولوں کی مالی اعانت کو یقینی بنانا اور غریب خاندانوں کے طلباء کو زیادہ تعلیمی مواقعوں کی فراہمی لازم ہےتاکہ ہر بچہ پر اعتماد اور مستبقل کے حوالے سے پر امید ہو۔

دس ستمبر ، 2018 کو ، بیجنگ میں قومی تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ صدر شی جن پھنگ نے اجلاس میں اس بات پر زور دیا کہ ایک جدید اور طاقتور سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے لئے تدریسی عملے کی تربیت انتہائی اہم ہے ،پورے معاشرے کو تعلیم کی قدر اور اساتذہ کے احترام کی خاطر اپنے شعور کو بلند کرنا چاہیے۔


شیئر

Related stories