چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی جنوبی بحیرہ چین کے حوالے سے اہم حقائق کی وضاحت

2020-09-10 11:12:58
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے نو تاریخ کو 10 ویں مشرقی ایشیائی سمٹ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے جنوبی بحیرہ چین کے حوالے سے چین کے موقف کی وضاحت کی اور امریکہ کی جانب سے پھیلائی جانے والی بدگمانیوں کے جواب میں تین بنیادی حقائق پر روشنی ڈالی۔

اول ، جنوبی بحیرہ چین کے جزائر چین کی ملکیت ہیں جس کی ایک جامع تاریخی اور قانونی بنیاد موجود ہے۔ دوم، چین ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ ہمسائیگی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، اور جنوبی بحیرہ چین کے معاملے میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لئے ہمیشہ پرعزم ہے۔ سوئم ، چین ہمیشہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرنے کے لئے پرعزم ہے جس میں بحری امور سے متعلق اقوام متحدہ کا کنونشن بھی شامل ہے۔

وانگ ای نے مزید کہا کہ چین علاقائی ممالک کے ساتھ سمندری تنازعات کو درست طور پر نمٹانے، بیرونی مداخلت کے مستقل خاتمے ، قانون کے مطابق آزاد جہاز رانی برقرار رکھنے ، اور مشرقی ایشیاء میں طویل مدتی استحکام کے تناظر میں بحری تعاون جاری رکھنے کے لئے مشترکہ اقدامات کا خواہاں ہے۔


شیئر

Related stories