امریکہ سلامتی کونسل میں سیاسی وائرس پھیلا رہا ہے ،چینی مندوب

2020-09-10 19:11:09
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اقوام متحدہ میں متعین چین کے نائب مندوب گنگ شوانگ نے نو تاریخ کو سلامتی کونسل میں کووڈ-۱۹ سے متعلق ویڈیو اجلاس میں امریکہ کی جانب سے چین پر لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات اور سیاسی طور پر بدنام کرنے کی کوششوں کی سخت مذمت کی۔

اسی دن امریکی نمائندے نے اپنے خطاب میں وبا سے نمٹنے کیلئے چین کے اقدامات پر تنقید کی ۔گنگ شوانگ نے کہا کہ امریکی نمائندے کے بیان کا مقصد سیاسی وائرس پھیلانا ہے جو اپنے ملک کے اندر سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے دیا گیا ہے۔گنگ شوانگ نے کہا کہ امریکہ دنیا میں جدید ترین طبی سہولیات کے حامل ملک کی حیثیت سے دنیا میں کووڈ-۱۹ سے متاثرہ مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔امریکی حکومت کو اپنی نا کامی کا ملبہ دوسروں پر ڈالنے کی بجائے امریکی عوام کے جان و مال کے تحفظ پر زیادہ توجہ مرکوز کرنی چاہیئے۔


شیئر

Related stories