اقوام متحدہ کے قیام کی 75 ویں سالگرہ سے متعلق چین کے موقف کی دستاویز جاری

2020-09-10 20:26:41
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی وزارت خارجہ نے 10 تاریخ کو "اقوام متحدہ کے قیام کی 75 ویں سالگرہ سے متعلق چین کے موقف " کی دستاویز جاری کی ، جس میں اقوام متحدہ کے کردار ، بین الاقوامی صورتحال ، پائیدار ترقی ، اور وبائی امراض کے انسداد کے تعاون سے متعلق چین کے موقف اور تجاویز کی وضاحت کی گئی۔

دستاویز میں نشاندہی کی گئی کہ بین الاقوامی برادری کو اقوام متحدہ کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منانے کو ایک اہم موقع کے طور پر لینا چاہئے ، فاشزم کے خلاف عالمی جنگ کی فتح کا تحفظ کرنا چاہیے ، یکطرفہ پسندی ، بالادستی اور اقتدار کی سیاست کی مخالفت کر نی چاہیے ، کثیرالجہتی کی بھرپور حمایت کرنی چاہیے ، اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کا مضبوطی سے دفاع کرنا چاہیے ، اقوام متحدہ کو مرکز رکھنے والے بین الاقوامی نظام اور عالمی قوانین کی بنیاد پر عالمی نظام کا تحفظ کرنا چاہیے۔چین مختلف ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔


شیئر

Related stories