شی جن پھنگ اور ان کے اساتذہ
چھتیسویں یوم اساتذہ کے موقع پر ، چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے ملک بھر کے اساتذہ اور تعلیم کے شعبہ سے وابستہ افراد کو مبارکباد دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ "تدریس کو واقعتا معاشرے کا سب سے قابل احترام اور قابل رشک پیشہ ہونا چاہیے ، اور پورے معاشرے میں اساتذہ کے احترام اور درس و تدریس کو ایک اچھی روایت کے طور پر ترویج دینی چاہیے"۔
"بہت سارے اساتذہ نے مجھے سکھایا ہے، اور مجھے وہ سب ابھی تک یاد ہیں ۔انہوں نے مجھےعلم اور انسانیت کے اصول سکھائے ہیں۔اور مجھے بے انتہا فائدہ پہنچایا ہے۔شی جن پھنگ نے 2014 میں اساتذہ کے دن کے موقع پر بیجنگ نارمل یونیورسٹی میں اساتذہ اور طلباء سے گفتگو کے دوران اپنی یادیں تازہ کیں۔
شی جن پھنگ نے اپنی ابتدائی اور جونئیر ہائی سکول کی تعلیم بیجنگ با ائی اسکول میں حاصل کی ۔اس کے بعد متعدد سالوں میں ، وہ ہمیشہ اپنے اساتذہ سے ملنے کے لئے وقت نکالتے رہے ۔
1999 میں ، ریٹائرڈ استانی چھن چھو اینگ نے شی جن پھنگ کو اپنی نئی کتاب بھیجی۔اس وقت شی جن پھنگ فو جیان کے قائم مقام گورنر تھے پھر بھی انہوں نے فوری طور پر اپنی استانی کو جوابی خط بھیجا۔ جس طرح ان کے ایک اور استاد چھن زونگ ہان کہتے ہیں: "ان برسوں کے دوران ، اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑا کہ شی جن پھنگ کس عہدے پر ہیں ، انہوں نے ہمیشہ اپنے اساتذہ کو یا د رکھا ہے۔"