چین-جرمنی - یورپی یونین کے رہنماوں کی ملاقات سے وبا کے بعد دور میں عالمی معیشت میں اعتماد اور تحریک پیدا ہوگی، چینی وزارت خارجہ

2020-09-10 20:45:32
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے دس تاریخ کو کہا کہ چودہ ستمبر کو منعقد ہونے والی چین- جرمنی-یورپی یونین کے رہنماوں کی ملاقات چین اور یورپ کے درمیان ایک اہم ملاقات ثابت ہوگی۔ چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ یورپی یونین اور جرمن رہنماوں کے ساتھ چین-یورپ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے مسائل پر گہرائی کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔

چاؤ لی جیان نے کہا کہ رواں سال چین اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پینتالیسویں سالگرہ ہے۔ جو چین -یورپ تعلقات کی ترقی کے لیے اہم موقع بھی ہے۔ چین اور یورپی یونین دو بڑی قوتیں ، دو بڑی مارکیٹیں اور دو بڑی تہذیبیں ہیں۔ موجودہ حالات ، چین اور یورپی یونین کے مابین دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے امور سے متعلق اعلی سطحی رابطوں کومضبوط بنانے، باہم سیاسی اعتماد بڑھانے ، عملی تعاون کو فروغ دینے ، اور چین-یورپ تعلقات کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے موزوں ہیں۔


شیئر

Related stories