چین اور بھارت کے وزرائے خارجہ سرحدی علاقے میں کشیدہ صورتحال میں کمی لانے پر متفق

2020-09-11 10:07:15
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای اور بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے درمیان 10 ستمبر کو ماسکو میں مذاکرات ہوئے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پرخلوص ماحول میں چین - بھارت سرحدی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تعمیری تبادلہ خیال کرتے ہوئے پانچ امور پر اتفاق کیا۔

اول، فریقین کو باہمی تعلقات کی ترقی کے تناظر میں دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عمل پیرا رہتے ہوئے آپسی اختلافات کو تنازعات میں تبدیل ہونے سے روکنا چاہیے۔

دوم، سرحدی علاقے کی موجودہ صورتحال دونوں فریقوں کے مفادات میں نہیں ہے۔دونوں ممالک کی سرحدی افواج کو مشاورت جاری رکھنی چاہیے ، سرحدی افواج کو "ڈس اینگیج" کرتے ہوئے کشیدگی کو کم کرنا چاہئے۔

سوم، فریقین کو سرحدی امور سے متعلق طے شدہ معاہدوں اور ضوابط کی پاسداری کرنی چاہئے ، سرحدی علاقے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنا چاہئے اور ایسی کسی بھی کارروائی سے گریز کرنا چاہئے جس سے صورتحال مزید بگڑسکتی ہے۔

چہارم ، فریقین نے چین - بھارت سرحد ی امور کے حوالےسے خصوصی نمائندوں کے "میٹنگ میکانزم" کے ذریعے رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

پنجم ، دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سرحدی علاقے میں کشیدگی میں کمی کے ساتھ ساتھ فریقین کو باہمی اعتماد سازی کے لیے نئے اقدامات اپنانے چاہئے ۔


شیئر

Related stories