چین ،روس اور بھارت کو مشترکہ طور پر عالمی امن و استحکام کو فروغ دینا چاہئے۔ ،چینی وزیر خارجہ وانگ ای

2020-09-11 10:50:50
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دس ستمبر کو ، چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے ماسکو میں چین - روس - بھارت کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی۔ وانگ ای نے کہا کہ چین ، روس اور بھارت تینوں بڑے ممالک ہیں اور عالمی اثر و رسوخ کی حامل ابھرتی ہوئی بڑی معیشتیں ہیں۔ موجودہ عالمی صورتحال میں ، تینوں ممالک کو باہمی اعتماد سازی کو مضبوط بنانا چاہئے اور مشترکہ طور پر عالمی امن و استحکام کو فروغ دینا چاہئے۔ چین اتفاق رائے کے حصول ، تعاون کے فروغ اور کثیرالجہتی کے تحفظ کے لئے دنیا کو ایک مثبت اشارہ دینے اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے روس اور بھارت کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادہ ہے۔

وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ بیرونی دنیا میں چین ، روس اور بھارت کے درمیان مستقبل میں تعاون کے امکانات کے بارے میں کچھ شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں ، لیکن تینوں ممالک وسیع اور گہرے مشترکہ مفادات اور نظریات کے حامل ہیں۔یہ مشترکہ مفادات اور نظریات چین۔ روس - بھارت تعاون کی ایک اہم سیاسی بنیاد ہے اور سہ فریقی تعاون کے لئے حوصلہ افزائی کا موجب ہے۔ تینوں ممالک اتحاد اور تعاون پر قائم رہتے ہوئے دنیا کو مزید مثبت توانائی اور استحکام فراہم کرسکتے ہیں۔


شیئر

Related stories