دہشت گردی اور نوول کورونا وائرس انسان کے مشترکہ دشمن ہیں ،چین کی وزارت خارجہ

2020-09-11 18:45:41
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

گیارہ ستمبر کو چین کی وزارت خارجہ کی رسمی پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے پوچھا کہ بھارت اور امریکہ نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کو دہشت گردحملوں کے لیے استعمال نہ کرنے کویقینی بنانا چاہیئے۔اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی کوششیں کی ہیں اور قربانیاں دی ہیں ،عالمی برادری کو ان کا بھرپور اعتراف اور احترام کرنا چاہیئے۔مختلف ممالک کو باہمی احترام ، مساوات اور باہمی مفادات کی بنیاد پر انسداد دہشت گردی کے عالمی تعاون میں حصہ لینا چاہیئے۔ترجمان نے زور دیا کہ چین ہر قسم کی دہشتگردی کی مخالفت کرتا ہے اور انسداد دہشت گردی سے متعلق دوہرا معیار اپنانے اور دہشت گردی کو خاص قومیتوں اور مذاہب سے منسلک کرنے کی مخالفت کرتا ہے۔

چاؤ لی جیان نے کہا کہ گیارہ ستمبر کے واقعے کو انیس سال ہو چکے ہیں ۔اس خصوصی موقع پر امریکہ کو یار رکھنا چاہیئے کہ دہشت گردی اور نوول کورونا وائرس ہی بنی نوع انسان کے مشترکہ دشمن ہیں۔چین اور پاکستان امریکہ کے دشمن نہیں۔


شیئر

Related stories