چین کے غیر ملکی سرمائے کے اصل استعمال میں اگست میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں18.7 فیصد کا اضافہ ، چینی وزارت تجارت
2020-09-11 18:46:53
چین کی وزارت تجارت کی جانب سے گیارہ تاریخ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اگست میں چین کا غیر ملکی سرمائے کا اصل استعمال چوراسی ارب تیرہ کروڑ چینی یوآن رہا ، جس میں سال بہ سال 18.7 فیصد اورمسلسل چار ماہ تک مثبت اضافہ ہوا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری سے اگست تک ، ملک بھر میں غیر ملکی سرمائے کا اصل استعمال چھ کھرب انیس ارب اٹہتر کروڑ چینی یوآن رہا ، جس میں سال بہ سال 2.6 فیصد کا اضافہ ہوا۔
جنوری سے اگست تک ، خدمات کی صنعت میں غیر ملکی سرمائے کا اصل استعمال چار کھرب چھہتر ارب اکسٹھ کروڑ چینی یوآن رہا ، جس میں سال بہ سال 12.1 فیصد کا اضافہ ہوا ۔ جبکہ ہائی ٹیک سروس انڈسٹری میں سال بہ سال 28.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔