بریگزٹ کے بعد برطانیہ کا پہلا بڑا تجارتی معاہدہ
برطانوی حکومت نے گیارہ تاریخ کو جاپان کے ساتھ ایک تجارتی معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کیا۔ رواں سال اکتیس جنوری کو "بریگزٹ" کے بعد یہ برطانیہ کا پہلا بڑا تجارتی معاہدہ ہے ۔
برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی سکریٹری برائے بین الاقوامی تجارت الزبتھ ٹروس اور جاپانی وزیر خارجہ موتیگی توشی میتو نے اسی روز ایک ویڈیو کانفرنس میں "برطانیہ - جاپان جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے" پر اصولی طور پر اتفاق کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ اور جاپان کے درمیان ہونے والے اس تجارتی معاہدے میں مینوفیکچرنگ ، تخلیقی صنعتوں اور زرعی مصنوعات سمیت اہم شعبوں کا احاطہ کیا جائے گا، جس سے برطانیہ سے جاپان تک 99 فیصد برآمدات کو محصولات سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔ توقع ہے کہ اس معاہدے کے بعد برطانیہ اور جاپان کے مابین تجارتی حجم میں پندرہ ارب بیس کروڑ پاؤنڈ (1 پاؤنڈ کے برابر 1.28 امریکی ڈالر) کا اضافہ ہوگا.