امید ہے کہ چینی سائنس دان اپنی تاریخی ذمہ داریاں نبھائیں گے،شی جن پھنگ

2020-09-12 17:04:51
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے گیارہ تاریخ کو "چودہویں پانچ سالہ منصوبہ" کی مدت کے دوران سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کی رپورٹ سننے کے لئے بیجنگ میں سائنس دانوں کے ایک سمپوزیم کی میزبانی کی۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت چین کی ترقی کو درپیش اندرونی اور بین الاقوامی ماحول میں گہری اور پیچیدہ تبدیلیاں آئی ہیں ، اور مستقبل میں ملک کی ترقی میں تکنیکی جدت کاری کو تیز کرنے کے لئے مزید ضروری تقاضوں کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ امید ہے کہ چینی سائنس دان اور سائنسی و تکنیکی کارکن اپنی تاریخی ذمہ داریوں کو نبھائیں گے اور سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے راستے پر گامزن رہیں گے۔

شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ ایسی تکنیکی تحقیق کو فروغ دینا ہوگا جو تیز رفتار پیشرفت حاصل کر سکے۔ متعدد قومی تجربہ گاہیں قائم کرنے ، تجربہ گاہوں کے نظام کی تشکیل کرنے ، یونیورسٹیوں کے اہم کردار کو بھر پور انداز میں پیش کرنےاور اہم شعبوں میں کلیدی بنیادی ٹیکنالوجیز پر تحقیق کو فروغ دینے کے لئے چین کے اداراتی فوائد کو بروئے کار لانا ضروری ہے۔ ہمیں بنیادی تحقیق کو مستحکم کرنا ہوگا ، بنیادی تحقیق میں سرمایہ کاری کو بڑھانا ہوگا ، اور بنیادی تحقیق کے لئے ایک اچھا سائنسی تحقیقی ماحول تیار کرنا ہوگا۔ ریاضی ، طبیعیات ، کیمسٹری ، اور حیاتیات جیسے بنیادی شعبوں کی تعمیر کو مضبوط بنانا ہوگا۔


شیئر

Related stories