سرمائی اولمپیک گیمز کی میزبانی، چھون لی کے لئے غربت سے نکلنے کا موقع
بیجنگ کے شمال میں واقع چھون لی علاقہ ایک غریب علاقہ تھا۔31 جولائی ، 2015 کو ، بیجنگ اور جانگ جا کھو شہر نے 2022 کے سرمائی اولمپکس کی میزبانی کا حق حاصل کرلیا۔ جانگ جا کھو کے نواح میں واقع چھون لی کو سرمائی اولمپکس کے برفانی مقابلوں کا مرکزی مقام قرار دیا گیا جس کی وجہ سے چھون لی کو ترقی کا سنہرا موقع ملا ۔ مئی 2019 میں چھون لی کو غربت سے دو چار علاقوں کی فہرست سے نکال دیا گیا۔
چھون لی کا 80٪علاقہ پہاڑی ہے۔ یہاں فی کس قابل کاشت زمین دو ایکڑ سے بھی کم ہے ، ماضی میں ، لوگ صرف کاشتکاری پر ہی گزر بسر کیا کرتے تھے ۔ خاص جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے چھون لی سال میں 150 دن برف سے ڈھکا رہتا ہے ۔1994 میں چھون لی نے اسکی صنعت کو ترقی دینے کا فیصلہ کیا۔کچھ گاوں کو سنو ٹاون میں تبدیل کیا گیا ۔اب چھون لی میں سات اسکی ریسارٹس ہیں، جو تقریبا 30،000 ملازمتیں فراہم کرتے ہیں جو مقامی آبادی کا چوتھائی حصہ بنتا ہے۔