امریکہ میں کووڈ-۱۹ کے مصدقہ کیسز کی تعداد پینسٹھ لاکھ سے زائد ہوگئی
2020-09-14 10:54:13
عالمی ادارہ صحت کے مطابق وسطی یورپی وقت کے مطابق تیرہ تاریخ کو دو پہر ایک بج کر اکتالیس منٹ تک پوری دنیا میں کووڈ-۱۹ کے مصدقہ کیسز کی کل تعداد گزشتہ دن کے مقابلے میں 307930 کے اضافے کے ساتھ 28637952 تک جا پہنچی اور اموات 5537 کے اضافے کے ساتھ 917417 ہوگئی۔
امریکہ کی جوہانس ہاپکنس یونیورسٹی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بیجنگ وقت کے مطابق چودہ تاریخ کی صبح چھ بج کر چھبیس منٹ تک امریکہ دنیا میں سب سے زیادہ مصدقہ کیسز اور سب سے زیادہ اموات کا حامل ملک ہے ۔امریکہ میں کووڈ-۱۹ کے مصدقہ کیسز کی کل تعداد پینسٹھ لاکھ سے زائد ہے جب کہ اموات کی تعداد 194021 ہے ۔