دیہی علاقوں میں اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے 70 ارب یوآن خرچ

2020-09-14 11:13:28
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دو ہزار سولہ سے دو ہزار بیس تک چین کی مرکزی حکومت نے دیہی علاقوں کے اساتذہ کی حوصلہ افزائی اور دیہی اسکولوں میں تعلیم و تدریس کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے کل 70 ارب یوآن کی رقوم مختص کیں ۔

مذکورہ سپورٹنگ پروگرام کے تحت غربت زدہ دیہی علاقوں میں کام کرنے والے اساتذہ کی امداد و حمایت پر37.9 ارب یوآن خر چ کئے گئے۔ وسطی اور مغربی علاقوں میں دیہی اسکولوں اور کنڈرگارٹن میں اساتذہ کی تربیت کے لئے 10.1 ارب یوآن استعمال کئے گئے۔انتہائی غربت کے شکار پسماندہ علاقوں میں دیہی اساتذہ کے لئے رہائشی سبسڈی پالیسی کے تحت 20.3 ارب یوآن کا بندوبست کیا گیا۔اس کے علاوہ غربت سے متاثرہ علاقوں ، نسلی گروہوں کے گنجان آباد علاقوں ، پرانے انقلابی علاقوں اور سرحدی علاقوں میں پڑھانے والے ریٹائرڈ اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لئے 1.7 ارب یوآن استعمال کئے گئے ۔


شیئر

Related stories