تبت کا دور افتادہ گاؤں سیاحت کے ذریعے خوشحالی کے راستے پر گامزن
پہاڑوں میں مقامی خصوصی طرز تعمیر کے مکانات سیاحوں کے لیے کشش رکھتے ہیں۔ یہی خوبی ہے شان نان شہر کی ماما کاؤنٹی کےسرحدی گاؤں کی۔ یہ گاؤں قدرتی ماحول کا حامل مثالی گاؤں ہے ۔ ما ما کاونٹی کے ہر گھر میں پینے کا پانی ، واش روم اور ا نٹرنیٹ دستیاب ہے ۔گاؤں میں پختہ راستہ موجود ہے۔ لہذا رہائشی ماحول میں بہت بہتری آئی ہے ۔ وزارت زراعت ، وزارت ثقافت اور وزارت سیاحت کی طرف سے اسے "چین کا خوبصورت تفریحی گاؤں" اور "قومی دیہی سیاحت کے بہترین گاؤں" کے اعزاز سے نواز ا کیا گیا ہے۔
ما ما کاؤنٹی کے جنوب میں ایک اور مشہور سیاحتی مقام لہ من با کاؤنٹی قائم ہے ۔ اس کاؤنٹی کے جنوب کی طرف بھارت اور مغرب کی سمت بھوٹان سے ملتی ہے ۔
دو ہزار سترہ میں لہ من با کاؤنٹی مقامی خصوصیت کے حامل تبت کا دوسرا حسین ترین سیاحتی مقام بن گئی ہے۔ یہاں آنے والے سیاحوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے مقامی کسان اور مویشی بان خوشحال ترقی کے راستے میں گامزن ہو گئے ہیں ۔