چین اور سوئٹزرلینڈ کے سربراہان کے درمیان دونوں ممالک کے تعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ کے حوالے سے تہنیتی پیغامات کا تبادلہ

2020-09-14 16:41:58
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے دونوں ملکوں کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منانے کے لئے چودہ ستمبر کو سوئس وفاقی صدر سومروگا کے ساتھ تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔

شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ سوئٹزرلینڈ عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے پہلے مغربی ممالک میں سے ایک ہے، گزشتہ ستر برسوں میں دونوں ممالک کے تعلقات نے بہت ترقی کی ہے۔ فریقین نے "مساوات ، جدت اور مشترکہ جیت" کی روح کے حامل چین - سوئس تعاون کو فروغ دیا ہے ، جو مختلف معاشرتی نظام ، ترقی کے مختلف مراحل اور مختلف رقبے کے ممالک کے مابین دوستانہ تعاون کا نمونہ بن چکا ہے۔ موجودہ وبا سے نمٹنے کے دوران دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کی باہمی امداد سے دونوں کی دوستی میں اضافہ ہوا ہے ۔

سومروگا نے اپنے پیغام میں کہا کہ سوئٹزرلینڈ اور چین کے درمیان تبادلوں کی طویل تاریخ ہے۔ گزشتہ ستر سالوں میں دونوں ممالک دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ہمیشہ کھلے دل اور باہمی احترام کے اصولوں پر کاربند رہے ہیں ۔ وبا کے سامنے سوئٹزرلینڈ اور چین نے مشکلات پر قابو پانے کے لئے مل کر کام کیا ہے۔سوئس وفاقی حکومت دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات اور باہمی مفاہمت کو مزید گہرا کرنے کے لئے کوششیں کرتی رہے گی ۔


شیئر

Related stories