چین اور یورپی یونین کو مشترکہ طور پر ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کو فروغ دینا چاہیے
2020-09-14 16:43:15
یورپی یونین میں چینی مشن کے سربراہ ، سفیر چانگ منگ نے "چین-یورپی یونین بزنس ڈائیلاگ" میں شرکت کی اور اس موقع پر اہم خطاب کیا۔ چانگ منگ نے اپنے خطاب میں فریقین پر زور دیا کہ وہ ڈیجیٹل معیشت میں ایک دوسرے کے لئے مارکیٹیں کھولیں ، ٹیکنالوجی کی صنعت میں تعاون کو مستحکم کریں اور عالمی ڈیجیٹل معیارات اور قواعد کی تشکیل کو مشترکہ طور پر فروغ دیں۔
چانگ منگ نے کہا کہ چین نے یورپی یونین سمیت تمام فریقوں کا خیرمقدم کیا ہے کہ وہ چین کے تجویز کردہ "گلوبل ڈیٹا سیکیورٹی انیشیٹو" میں فعال طور پر حصہ لیں، جو مشترکہ طور پر ایک کھلی ، منصفانہ ، اور غیر امتیازی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے ماحول کی تشکیل کرے گی اور ڈیجیٹل معیشت کے ترقیاتی ثمرات کو فروغ دے گا۔