عہد حاضر کے چیلنجز کے مقابلے کے لئے چار اہم امور پر عمل پیرا ہونا ہو گا، شی جن پھنگ

2020-09-14 23:36:03
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

صدر شی جن پھنگ نے 14 تاریخ کی شام کو بیجنگ میں جرمن چانسلر انگیلا میرکل ، یورپی کونسل کے صدر مشیل ، اور یورپی کمیشن کے صدر وان ڈیر لین کے ساتھ ایک ویڈیو اجلاس میں شرکت کی۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ نوول کورونا وائرس نمونیا کے باعث پھیلنے والی وبا نے ایک صدی سے پوشیدہ رہنے والی بڑی تبدیلیوں کے ارتقا کو تیز کردیا ہے ، اور بنی نوع انسان ایک نئے دوراہے پر کھڑا ہے۔ چین اور یورپی یونین کو لازمی طور پر جامع اسٹریٹجک شراکت کی صحتمند اور مستحکم ترقی کو فروغ دینے اور "چار اہم بنیادی تقاضوں " کو پورا کرنا ہوگا: پہلی پرامن بقائے باہمی کو برقرار رکھنا ، دوسری کھلے تعاون کو برقرار رکھنا ، تیسری کثیرالجہتی کو برقرار رکھنا ، اور چوتھی بات چیت اور مشاورت کو برقرار رکھنا۔


شیئر

Related stories