سنکیانگ سے متعلق امریکی وزارت خارجہ کا ویب پیج جھوٹ اور افواہوں پر مبنی ہے:چینی وزارت خارجہ

2020-09-15 10:55:01
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی محکمہ خارجہ نے تیرہ تاریخ کو ٹویٹ کیا کہ امریکہ نے سنکیانگ سے متعلق ویب پیج جاری کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے چودہ تاریخ کو کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری کردہ سنکیانگ سے متعلق ویب پیج ایک ایسا ویب پیج ہے جو جھوٹ اور افواہوں کو پھیلاتا ہے اور سچ کو چھپا تا ہے۔

وانگ وین بین نے کہا کہ گذشتہ 60 برسوں کے دوران ، سنکیانگ میں 30 لاکھ سے زیادہ افراد کو غربت سے نکالا گیا ہے۔ سنکیانگ میں اوسط عمر متوقع 30 سے بڑھ کر 72 سال ہوچکی ہے۔ حالیہ برسوں میں ، سنکیانگ کی مقامی حکومت نے قانون کے مطابق انسداد دہشت گردی اور انسداد انتہائی پسندی کے اقدامات اپنائے ہیں اور قابل ذکر نتائج حاصل کیے ہیں۔ سنکیانگ میں مسلسل چار سالوں سے تشدد اور دہشت گردی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ۔سنہ دو ہزار اٹھارہ کے آخر تک 90 سے زائد ممالک کے ایک ہزار افراد نے سنکیانگ کا دورہ کیا ہے اور سنکیانگ کی مستحکم اور خوشحال ترقی کی عمدہ صورتحال کا مشاہدہ کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے ان حقائق اور سچائیوں پر نظر ڈالنے کی بجائے سنکیانگ کو بدنام کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کا اصل مقصد سنکیانگ میں انسانی حقوق کی صورتحال کی پرواہ نہیں ہے ، بلکہ سنکیانگ کی خوشحالی اور استحکام کو کمزور کرنے اور چین کی ترقی کو دبانے کے لئے نام نہاد انسانی حقوق کے معاملات کو استعمال کرنا ہے۔


شیئر

Related stories