رشکئی خصوصی اقتصادی زون کے ترقیاتی معاہدے پر دستخط

2020-09-15 11:04:58
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے پیر کے روز کہا ہے کہ ملک کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخواہ میں چین پاک اقتصادی راہداری کے تحت تیار کیا جانے والا رشکئی خصوصی اقتصادی زون علاقے کی تقدیر بدلے گا اور عام لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کرے گا ۔رشکئی اقتصادی زون کے ترقیاتی معاہدے کے دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ سی پیک علاقائی رابطے کے لئے سازگار ہے اس سے پاکستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے مابین تجارت کو فروغ ملے گا اور اس سے پورے خطے میں خوشحالی اور ترقی آئے گی ۔ چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن اور خیبرپختونخوا اکنامک زون ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی مشترکہ طور پر منصوبے کی تعمیر کریں گے۔

رشکئی خصوصی اقتصادی زون کا کل رقبہ 406.7 ہیکٹر ہو گا اوراس کے تین مراحل میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔


شیئر

Related stories