دوسری سہ ماہی کے دوران جی ٹونٹی ممالک میں چین واحد مثبت ترقی کا حامل ملک ہے، او ای سی ڈی
2020-09-15 16:58:28
اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم او ای سی ڈی کی جانب سے چودہ تاریخ جو جاری ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کی وجہ سے جی ٹونٹی ممالک کی معیشتوں کو پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں دوسری سہ ماہی کے دوران زیادہ غیر معمولی کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تاہم چین وہ واحد ملک ہے جس کی معیشت نے مثبت نمو حاصل کی ہے۔
اعلامیے کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ دوسری سہ ماہی میں چین کے جی ڈی پی میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.2 فیصد اور پہلی سہ ماہی سے 11.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ دوسرے انیس ممالک کی معیشت میں گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں اوسطاً 11.8 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ان میں سب سے زیادہ کمی کا سامنا بھارتی معیشت کو کرنا پڑا ہے جس میں25.2 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ، جبکہ امریکی معیشت کو 9.1 فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔