"سیاست کا سائنس کا اغوا" وبا کی روک تھام میں امریکیناکامی کااصل سبب

2020-09-15 17:00:22
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکہ میں کووڈ-۱۹ کے مصدقہ کیسز۶۵ لاکھ اور ہلاکتوں کی تعداد تقریباًدو لاکھ ہونے کے حوالے سے حال ہی میںٹائم میگزین نے " ایکامریکی طرز کی ناکامی"کے عنوان سے اپنے مضموں میں افسوس کا اظہار کیاہے۔ سی این این نے حال ہی میں کیلیفورنیا یونیورسٹی کی ایک تحقیقی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ میں انفیکشن کی اصل تعداد تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد سے 3 سے 20 گنا ہوسکتی ہے۔ دنیا کی واحد سپر پاور ہونے کے ناطے ، امریکہ نے انسداد وبا میں اتنی ناکامی کا مظاہرہ کیوںکیاہے؟ اگر امریکی سیاستدانوں کی عجیب و غریب کارکردگی پر نظر ڈالی جائے ، تو جواب دینا مشکل نہیں کہ اس کاحقیقیسببسیاستکا سائنس کو اغوا کرنا ہے۔

اگرچہ بہت سارے ماہرین صحت نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ وبا سے لڑنے کے لئےمعلوماتکی شفافیت اور رواں دواں ہونا ضروری ہے ۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہامریکی حکومت کی نظر میں حقائق کو چھپانا ہی اس وبا کو پھیلنے سے روک سکتا ہے۔ عوامسے حقائق چھپانے کیلئے، انہوں نے سائنس دانوں کو شدت سے دبایا اور اندرونی صحت عامہ کے نظام کوبولنے سے روک دیا۔ انہوں نے ناقابل یقین حد تکسائنس مخالف رویے کااظہار کیا ہے۔ اپنی ناکامی کاملبہ دوسروں پرڈالنا بھی امریکی سیاستدانوں کا ناگزیر حربہ رہا ہے۔ ان کے مضحکہ خیز اقداماتنے امریکہ میں انسداد وبا کو ایک گہریگھاٹی میں کھڑا کردیا ہے۔

امریکی سیاستدانوں نے ذاتی مفادات کے لیے سائنس کو اغوا کر لیا ہے جس کے باعث لاکھوں امریکیوں کی زندگیاں ختم ہوگئیں ہیں۔ذاتی مفادات کو ترجیح دینے والے ان عناصر کو "امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانے" کا نعرہ لگاتے ہوئے شرمتو نہیں آرہی۔


شیئر

Related stories