عالمی منظر نامے پر چین کے مجموعی تاثر میں بہتری کا عمل جاری ہے، تازہ سروے رپورٹ

2020-09-15 18:46:28
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پندرہ تاریخ کو بیجنگ میں قائم چائنا فارن لینگویجز بیورو کے تحت "انسٹیٹیوٹ آف کنٹیمپریری چائنا اینڈ ورلڈ " کی جانب سے جاری کردہ "عالمی سروے رپورٹ" کے مطابق دنیا بھر میں چین کا ساکھ عالمی ترقی میں مدد گار ملک کے طور پر ابھر رہا ہے اور دنیا کی چین سے وابستہ توقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اس جائزہ رپورٹ میں 22 ممالک سے تعلق رکھنے والے گیارہ ہزار افراد نے شرکت کی۔ سروے رپورٹ کے مطابق ، 2019 میں ، بیرون چین مقیم افراد کی نظر میں چین کے تصور میں بہت زیادہ بہتری آئی ہے۔ سروے میں شریک 60 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ گزشتہ 70 سالوں کے دوران چین کی قومی شبیہہ مسلسل بہتر ہورہی ہے اور دنیا گزشتہ 70 برس کے دوران عوامی جمہوریہ چین کی جانب سے حاصل کی گئی کامیابیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

سروے میں شریک بیرون ملک جواب دہندگان کا یہ خیال بھی ہے کہ اگلے پانچ سے دس برس کے دوران چین ایک ایسے مضبوط ملک کے طور پر ابھرے گا جو عالمی برادری کا مددگار ہوگا۔بیرون ملک مقیم جواب دہندگان کی اکثریت چین کے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کو مثبت انداز میں دیکھتی ہے۔


شیئر

Related stories