چین-جرمنی -یورپ رہنما وں کی ملاقات نتیچہ خیز ہے ، چین کی وزارت خارجہ

2020-09-16 09:58:33
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے پندرہ تاریخ کو چین -جرمنی- یورپ رہنماوں کی ملاقات کے حوالے سے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیا۔

وانگ وین بین نے اسی دن منعقدہ رسمی کانفرنس میں کہا کہ چودہ ستمبر کو چینی صدر شی جن پھنگ نے جرمن چانسلر، یورپی کونسل اور یورپی کمیشن کے رہنماوں کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کی۔یہ رواں سال چین یورپ کے مابین اعلی ترین درجہ کی اہم ملاقات ،ایک بڑی تبدیلی اور وبا کے پس منظر میں اہم اسٹریٹجک رابطہ ہے۔

وانگ وین بین نے کہا کہ ملاقات میں سلسلہ وار اہم نتائج برآمد ہوئے ہیں۔اول ،فریقین نے چین یورپ جغرافیائی اشارات کے معاہدے پر دستخط کیے۔دوئم ،رواں سال چین یورپ سرمایہ کاری کے معاہدے پر مذاکرات کو مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔سوئم،ماحولیات اور آب و ہوا سے متعلق اعلی سطحی بات چیت اور ڈیجیٹل شعبے میں اعلی سطحی بات چیت کے نظام کو قائم کرنے کافیصلہ کیا گیا۔چہارم،کثیرالجہتی کی حمایت ،وبا سے متعلق عالمی تعاون کو مضبوط بنانے ، عالمی اقتصادی بحالی کو فروغ دینے اور عالمی و علاقائی امور کے سیاسی حل کو فروغ دینے کا عہد بھی کیا گیا۔

وانگ وین بین نے کہا کہ اگلے مرحلے میں چین یورپ کے ساتھ ہمہ گیر اسٹریٹجک شراکتدارانہ تعلقات کو مستحکم طور پر آگے بڑھائے گا اور عالمی برادری کو مزید مثبت توانائی فراہم کرے گا۔


شیئر

Related stories