چھنگ ہائی کے کم آمدن والے شہری ما جن شیاؤ کے حالات زندگی

2020-09-16 10:23:05
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ترپن سالہ ما جن شیاؤ صوبہ چھنگ ہائی کے صدرمقام شی نینگ کے رہائشی ہیں۔ان کی زندگی کافی مشکلات کا شکار رہی ہے۔سترہ سال کی عمر میں وہ ایک حادثے میں معذور ہو گئے۔تاہم معذوری کے باوجود وہ بہت محنت سے اپنی زندگی گزارتے ہیں ،وہ محنت کرتے رہے ،شادی کی اور ایک بیٹااور ایک بیٹی بھی پیدا ہوئی۔لیکن دو ہزار سولہ میں ایک اور آزمائش نے انہیں آگھیرا ۔ان کی بیٹی ایک سنگین بیماری میں مبتلا ہوگئی ،ما جن شیاؤ نے بیٹی کے علاج پر اپنی تمام جمع پونجی خرچ کرڈالی ۔

اسی وقت مقامی حکومت نے ما جن شیاؤ کو مدد فراہم کی۔دو ہزار سولہ میں انہوں نے حکومت سے بنیادی زندگی کے لیے الاونس کی درخواست کی جس کے تحت ماہانہ دو ہزار سے زائد آر ایم بی کی الاونس مل سکتی ہے۔اس کے علاوہ طبی علاج و معالجہ کیلئے بھی دس ہزار سے زائد آر ایم بی کی الاونس ملی۔اس مدد کی بدولت ما جن شیاؤ کی زندگی واپس معمول پر آئی۔اب وہ اپنی بیوی کے ساتھ اپنا کاروبار شروع کرنے کا سو چ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہر مشکل گزر جاتی ہے اور ہمارا مستقبل یقیناً روشن ہوگا۔


شیئر

Related stories