چین کھلے پن کو وسیع کرنے کی راہ پر گامزن رہے گا ، لی کھہ چھیانگ

2020-09-16 10:51:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پندرہ تاریخ کو ، چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے ورلڈ اکنامک فورم گلوبل انٹرپرینیورز خصوصی ویڈیو مکالمے میں ایک تقریر کرتے ہوئے کہا کہ وبا نے پہلے سے مشکلات سے دو چار عالمی معیشت خصوصا بین الاقوامی تجارت کی صورتحال کو مزید ابتر کردیا ہے۔ اس صورتحال میں ، ٹیکنالوجی اور صنعت کی نام نہاد "ڈی کپلنگ" نہ صرف غیر مناسب بلکہ ناممکن بھی ہے ۔ہمیں مشترکہ طور پر تجارت اور سرمایہ کاری کی لبرلائزیشن اور سہولت کا تحفظ کرنا چاہئے ، عالمی صنعتی سپلائی چین اور اہلکاروں کے تبادلے کو جلد از جلد بحال کرنا چاہئے ، اور عالمی معیشت میں جان ڈالنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی معیشت دنیا کی معیشت کے ساتھ گہرائی کے ساتھ جڑی ہوئی ہے ، چین دنیا کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا ، اور دنیا کی ترقی کو بھی چین کی ضرورت ہے۔ بیرونی دنیا میں خواہ کیسی ہی تبدیلیاں کیوں نہ آئے چین غیر متزلزل طور پر کھلے پن کے راستے پر گا مزن رہےگا اور تمام شعبوں میں کھلے پن کو توسیع دے گا۔

لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ موجودہ صورتحال پر نظر ڈالیں تو چینی معیشت مستحکم طور پر بحال ہو رہی ہے۔ سال میں اہم اہداف کو پورا کیا جائے گا اور معیشت کی شرح نمو مثبت ہونے کی توقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے اور درمیانی صنعتی اداروں کی مدد کے لیے ٹیکس اور فیس کی مد میں رواں سال پچیس کھرب یوان کم کیے جانے کی توقع ہے۔


شیئر

Related stories