ملکی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے، پھنگ لی یوان

2020-09-16 16:55:41
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

خواتین کی بیجنگ ورلڈ کانفرنس کے انعقاد کی پچیسویں سالگرہ اور خواتین کی عالمی سمٹ کی پانچویں سالگرہ منانے کے لیے ایک سمپوزیم بعنوان اکیسویں صدی میں غربت کے خاتمے میں خواتین کا کردار، سولہ تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوا ۔ چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اس سمپوزیم سے خطاب کیا ۔

انہوں نےاپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ پچیس برسوں میں عالمی سطح پر خواتین کے امور میں فعال پیش رفت ہوئی ہے ۔ مردوں اور عورتوں کے مابین مساوات میں اضافہ ہوا ہے اور خواتین کی بقا اور ترقی کے ماحول میں بہتری آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ ہی سے عالمی سطح پر خواتین کے حقوق اور غربت کے خاتمے کا متحرک وکیل رہا ہے۔ چین غربت کا شکار ہونے والی خواتین کی ترقی کے لئے سرگرم عمل ہے ۔ چین نے خواتین کی معاشی ترقی ، روزگار کی فراہمی، ذاتی کاروبار شروع کرنے میں سہولت سمیت متعدد ترجیحی پالیسیاں اپنائی ہیں جس کے قابل ذکر نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ چین میں غربت سے نجات پانے والی ستر کروڑ سے زائد آبادی میں خواتین کا نصف حصہ ہے ۔ پھنگ لی یوان نے کہا کہ عالمی سطح پر غربت میں کمی کی بڑی کامیابیاں خواتین کی محنت اور جدوجہد سے وابستہ ہیں۔


شیئر

Related stories