پومپیو جیسے لوگوں نے امریکی ساکھ کو مجروح کیا ہے، چینی وزارت خارجہ

2020-09-16 19:55:24
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے 16 تاریخ کو معمول کی پریس کانفرنس کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ متعدد تحقیقات سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ پومپیو اور ان جیسی سوچ کے حامل دیگر سیاسدانوں کے زیراثر امریکہ کی خارجہ پالیسی غلط راہ پر گامزن ہوئی ہے ،جس نے امریکی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ، امریکی وزیر خارجہ پومپیو نے ایک بار پھر واویلہ شروع کر دیا ہے کہ"چین دنیا میں رہنما کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے" ، اس حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے ، وانگ وین بین نے نشاندہی کی کہ پومپیو نے ہمیشہ جھوٹ کا لبادہ اوڑھا ہے اور حقائق کو نظرانداز کیا ہے ، اور چین پر بہتان لگانے کا کوئی بھی موقع ضائع نہیں کرتے تاہم عالمی برادری حقائق کو خوب جانتی ہے۔

وانگ وین بین نے کہا کہ امریکہ کی گیلپ ویب سائٹ پر شائع ہونے والی سالانہ سروے کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ "امریکی قیادت دنیا میں غیر مقبول ہوئی ہے۔" خاص طور پر ، امریکہ کے روایتی یورپی اتحادیوں کا موجودہ قیادت اعتماد بہت کم ہوا ہے۔پیو ریسرچ سنٹر کے ذریعہ 37 ممالک میں کئے گئے سروے میں بتایا گیا ہے کہ صرف 20فیصد لوگ اس بات سے متفق ہیں کہ امریکہ بین الاقوامی امور کو صحیح طریقے سے سنبھال رہا ہے ۔پیو ریسرچ سنٹر کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ ایک اور سروے سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ نوول کورونا وائرس کی وبا کے مقابلے میں امریکہ کی بری طرح ناکامی نےا سے درجہ بندی میں برطانیہ ، فرانس ، جرمنی ، جاپان ، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک سے نچلی سطح پر دھکیل دیا ہے۔

وانگ وین بین نے کہا کہ چین ایک بار پھر پومپیو اور ان کے حواریوں پر زور دیتا ہے کہ وہ حقائق کا احترام کریں اور چین مخالف تبصرے بند کریں ، بصورت دیگر اسے چینی قوم سے زیادہ عالمی برادری کی ناراضی کا سامنا کرنا پڑے گا۔


شیئر

Related stories