چینی معیشت رواں سال اضافہ کرنے والی واحد اہم معیشت ہوگی، او ای سی ڈی کی رپورٹ

2020-09-17 10:01:45
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اقتصادی تعاون و ترقیاتی تنظیم یعنی او ای سی ڈی نے سولہ تاریخ کو درمیان مدتی عالمی اقتصادی پیشنگوئی کی رپورٹ جاری کی جس کے مطابق رواں سال عالمی معیشت میں چار اعشاریہ پانچ فیصد کی کمی ہوگی۔جب کہ اہم معیشتوں میں چین کی معیشت میں معمولی سااضافہ ہوگا جو جی ٹونٹی گروپ میں اضافہ کرنے والی واحد معیشت ہوگی۔

اقتصادی تعاون و ترقیاتی تنظیم میں چینی اقتصادی پالیسی کے دفتر کی ڈائریکٹر مارگٹ مو لنار نے کہا کہ چین نے کووڈ-۱۹ وبا کو موثر طور پر کنٹرول کر لیا جس سے معیشت کی تیزی سے بحالی ممکن ہوئی ۔ اسی وجہ سے تازہ ترین رپورٹ میں چین کی متوقع اقتصادی شرح نمو کو بڑھا یا گیا ہے۔

چین کے قومی محکمہ اعدادوشمار کی جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق چینی معیشت کے کئی اشارے مثبت ہو چکے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چینی معیشت کی بحالی کی بنیاد نسبتا مضبوط ہے۔

مارگٹ مولنار نے کہا کہ چینی معیشت کی بحالی سے کچھ ممالک کے لیے فائدہ نظر آنے لگا ہے۔

شیئر

Related stories