چین غربت کے خاتمے کے لیے عالمی تعاون کو فروغ دے گا،چین کے نائب وزیر خارجہ

2020-09-17 10:11:13
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے نائب وزیر خارجہ ما چھاؤ شو نے سولہ تاریخ کو "چین اور اقوام متحدہ:غربت کا خاتمہ ،پرامن ترقی"کے عنوان سے ایک آن لائن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا چین عالمی برادری کے ساتھ غربت کے خاتمے سے متعلق عالمی تعاون کو مثبت طور پر آگے بڑھائے گا۔

ما چھاؤ شو نے کہا کہ چین نے ہمیشہ غربت کے خاتمے کو اپنے انتظام و انصرام میں ترجیح دی ہے۔چالیس برسوں کی اصلاحات و کھلے پن پر عمل درآمد کے نتیجے میں چین میں ستر کروڑ افراد کو غربت سے نجات دلائی گئی ہے۔ دنیا میں غربت کے خاتمے میں چین کی خدمات کی شرح ستر فیصد سے زیادہ ہے۔رواں سال چین ترقیاتی ایجنڈے سے دس سال قبل غربت کے خاتمے کے ہدف کو پورا کرلے گا ۔عالمی سطح پر غربت کے خاتمے اور پرامن ترقی کی تکمیل کے لیے یہ چین کی تاریخی خدمت ہوگی۔

ما چھاؤ شو نے کہا کہ چین وبا سے متاثرہ ممالک خاص کر ترقی پزیر ممالک کی انسدد وبا اور معاشی و معاشرتی بحالی میں مدد کرے گا۔


شیئر

Related stories