آپ کو حو نان کے شا جو گاؤں لیے چلتے ہیں ،جس کا شی جن پھنگ نے دورہ کیا ہے
سولہ ستمبر کو ،چینی رہنما شی جن پھنگ نے غربت کے خاتمے کی صنعتوں کے بارے میں جاننے اور غربت کے خاتمے کی کامیابیوں کو مستحکم کرنے کے لئے ،چین کے صوبہ حو نان کے شا جو گاؤں کا دورہ کیا۔
یہ گاؤں حو نان ، جیانگ شی اور گوانگ ڈونگ تینوں صوبوں کے سنگم پر پہاڑی علاقے میں واقع ہے ۔یہ صرف 0.92 مربع کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہے اور اس گاؤں میں 529 افراد بستے ہیں۔
یہ گاؤں اتنا چھوٹا ہے کہ ایک تصویر میں بہ آسانی سمو جاتا ہے۔
شا جو میں "سیاحت کے فروغ سے غربت کے خاتمے" کے ماڈل کو اپنایاگیا ہے ، دیہی سیاحت اور اعلی معیار کے پھلوں کی کاشت کو فروغ دیاگیا ہے، اور مختلف پیشہ ورانہ تربیتوں جیسے "فارم ہاؤس شیف" اور "دیہی سیاحت " کی تربیت کیلئے کلاسز کا اہتمام کیاگیا ہے ، جس سے 350 سے زائد افراد کو اپنے گھر میں کاروبار شروع کرنے اورملازمت تلاش کرنے میں مدد ملی ہے.
ماضی میں شا جو میں غربا کی تعداد 95 تھی، تاہم 2018 میں پورا گاؤں غربت سے نکل گیا ،2019 کے آخر تک یہاں کے رہنے والوں کی فی کس ڈسپوزایبل آمدنی 13،840 یوآن تک پہنچ گئی ہے۔